سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا اعلان

Murad Ali Shah-Corona Update

کراچی: حکومت سندھ نے لاک ڈاون میں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاک ڈاون کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے۔اگر کہیں کہ وائرس دیگر ممالک سے کم ہے تو غلط ہوگا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان مل چکا ہے، تمام کام قوانین کے مطابق کریں گے۔ پاکستان میں وائرس دیگر ممالک کی طرح خطرناک ہے، وبا سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ وفاق کے ایس او پیز پر 4 صفحات کا جواب دے دیا، کچھ صوبوں کا خیال تھا ہیئر ڈریسر، پلمبر و دیگر دکانیں کھلنی چاہئیں، ہم نے کہا ابھی ان کو کھولنے کی ضرورت نہیں لاک ڈاؤن میں ہیئر ڈریسر، درزی کے پاس جائے گا کون ؟

ڈومیسٹک فلائٹس سے متعلق کہا ابھی مزید 2 ہفتے گزارہ کر سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ چاروں صوبوں میں نہیں چلے گی، سب صوبوں کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھایا جائے۔

مراد علی شاہ نے اس بارے مزید کہا کہ سب کا ایس او پیز پر اتفاق ہوا وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے بتایا زراعت کے بعد سب سے اہم تعمیراتی صنعت ہے صنعتیں ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی۔ بسوں پر انڈسٹری کا نام لکھا ہوگا صرف 10 فیصد لوگ سوار ہونگے۔

بلڈنگ کی تعمیر کیلئے مزدوراور سامان وغیرہ کی معلومات دینا ہوں گی۔

علمائے کرام سے افہام و تفہیم سے معاملات حل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment