ایپل سستا فون لانچ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئ


 ایپل نے کورونا کے پیش نظر سستا ترین فون آئی فون ایس ای لانچ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے نیا آئی فون ایس ای کیلی فورنیا میں ایپل ہیڈکوارٹر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں لانچ کیا چنانچہ ایپل کورونا کے پیش نظر سستا فون لانچ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔

آئی فون ایس ای کی قیمت چار سو ڈالر ہے یہ اپنی رینج میں سستا ترین آئی فون ہے۔ آئی فون ایس ای میں چار اعشاریہ 7 انچ کا ڈسپلے ہے جبکہ اس کا چپ سیٹ آئی فون الیون پرو جتنا ہے۔ یہ فون اپنی رینج میں سستا ترین آئی فون ہے لیکن جدت میں تمام فونز سے مطابقت رکھتا ہے۔ ایس ای میں فائیو جی کی کمپٹ ایبلٹی موجود نہیں مگرفنگر پرنٹ کی جگہ اب صرف فیشل ریکوگنیشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ فون میں وائرلیس چارجنگ اور جدید ترین کیمرہ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایپل کمپنی کو امید ہے کہ اس بار چین میں ان کا نیا آئی فون بہترین پرفارمنس دے گا۔ لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چینی کمپنیاں فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس فونز بنا رہی ہیں ایسے میں اس نئے فون کو چین میں پذیرائی ملنا مشکل ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.