زوم: صارفین کا ڈیٹا ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ کا اعلان


لندن: گوگل کی ویڈیو کالنگ ایپ زوم نےصارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے خدشے کی بنا پر جلد از جلد ایک سیکیورٹی اپ ڈیٹ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق زوم کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں صارفین نے اس اپپ سے کی گئی کالز کا ڈیٹا ہیک ہونے کے خدشات کا  اظہار کیا تھا اور اس کے لیے چین میں قائم ڈیٹا سینٹرز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے زوم یہ سیکورٹی اپ ڈیٹ 18 اپریل کو ریلیز کرے گا جبکہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ان کی مرضی کی سرورز کے ذریعے ان کا ڈیٹا راؤٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا کہ اپنی مرضی کے ریجن(علاقہ) کا ڈیٹا سینٹرز منتخب کرنے کی سہولت صارفین ادائیگی کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔

زوم کے  ڈیٹا سینٹرز امریکہ، کینیڈا، یورپ، انڈیا، آسٹریلیا، چین، لاطینی امریکہ اور جاپان/ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.