سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا


 کورونا وائرس سے معیشت کی صورتحال کے پیش نظراسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی ہے۔ اس کمی کے ساتھ شرح سود 9 فیصد ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرمعاشیات کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ ہم آگے کی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں۔

ان کی جانب سے عندیہ دیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.