وزارت توانائی کا رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت توانائی نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے رمضان اور موسم گرما میں بجلی کی لوڈ منجمنٹ کا پلان تیارکر لیا ہے. پلان کے مطابق رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے بجلی کی پیدواری کمپنیوں کو اضافی ایندھن کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ڈسٹربیوشن سسٹم بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامہ میں وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ افطاراورسحرمیں لوڈشیڈنگ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بجلی کی پیداوار طلب کے مطابق ہونی چاہیئے۔

ہدایت نامہ کے مطابق موسم گرما میں گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح، زیرو ریٹنگ انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی دوسری اور کمرشل صارفین کو تیسری ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق خیال رہے موسم گرما میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہزار میگا واٹ شارٹ فال مختلف شعبوں پر تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment