وزیر خوراک کی فلور ملز مالکان سے آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل


 لاہور:صوبائی وزیر خوراک نے فلور ملز مالکان سے رمضان میں رضا کارانہ طور پر آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کر لی۔

۔ رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ کوئی صوبہ ہم سے گندم کی خریداری نہیں کرے گا بلکہ پنجاب خود دے گا۔

انہوں نے فلور ملز مالکان سے رمضان میں رضا کارانہ طور پر آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملزمالکان کے جائز تحفظات دور کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملزمالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں۔

علیم خان نے گندم خریداری کے ہدف میں 5 لاکھ ٹن اضافے کی ہدایت کردی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.