چینی اسکینڈل رپورٹ کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یکطرفہ قرار دے دیا

 وفاقی تحقیقاتی ادارے کی چینی اسکینڈل رپورٹ کوشوگرملز ایسوسی ایشن نے

من گھڑت اوریکطرفہ قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جمع کرایے جانیوالے 45 صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں ان کا موقف شامل نہیں کیا۔

چینی اسکینڈل رپورٹ کے جواب میں  شوگرملز مالکان نے کہا کہ فرانزک رپورٹ بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

اگر ایف آئی اے سے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چینی کے حوالے سے سب قانونی اقدامات کیے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوداموں میں نوے روز کا چینی سٹاک رکھ سکتے ہیں۔ سبسڈی لیکر اس سے کسانوں کو ادایگیاں کی گیئں۔ ایف آئی اے نے سارا زور ہماری ساکھ متاثر کرنے پر دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment