کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بل گیٹس کا 150 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان


واشنگٹن: بل گیٹس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 150 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید 150 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا۔

میلنڈا گیٹس نے کہا کہ یہ رقم کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور دیگر مدات میں خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ہی کورونا جیسی وبا سے نمٹ سکتا ہے۔

بل گیٹس نے 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے شدید مذمت کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.