کورونا وائرس: 24گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، 520 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ http://covid.gov.pk/ جاری کردی ہیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے. پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4736 تک ہے.مجموعی طور پر 42 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 58 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے. پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3217 تک پہنچ گئی ہے. سندھ میں 1668 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 912 اور اسلام آباد میں 145ہوگئی۔

بلوچستان میں 280 گلگت بلتستان میں237کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 124تک پہنچ چکی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، کے پی کے میں  38 مریض زندگی کی بازی ہار گئے. گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 3 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 78979 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5540 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 588 ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کی سہولت قائم ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1370 ہے۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1645 ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment