وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ: 15 روز میں 1493 ملین روپے جمع

اسلام آباد: وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں محض 15 روز میں تقریباً 1.49 ارب کی رقم جمع ہو گئی۔

 تفصیل کے مطابق سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک جمع ہونے والے عطیات کے حقیقی اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اب تک 1493 ملین روپے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوچکے ہیں۔ محض 15 روز میں تقریباً 1.49 ارب کی خطیر رقم اہل پاکستان کی سخاوت کا واضح اظہار ہے۔

رہنما تحریک انصاف  سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بڑے مقاصد کے حصول کے جذبے کے تحت سخاوت کرنے والے عظیم لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیکی کے کام میں سبقت لے جانے والے دوسروں کیلئے مشعل راہ اور ترغیب کا باعث ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment