وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا سے متاثرہ بچوں کیلئے خاص تحفہ بھجوا دیا


اسلام آباد:کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے خاص تحفہ بھجوایا۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر دو روز پہلے کورونا کے شکار 2 بچوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن کو انکے والد ین سے الگ قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا ۔وزیر اعلیٰ نے اس پر نوٹس لے لیا اور  بچوں کے لیے Tabs، چاکلیٹس، کھلونے، سینی ٹائزرز اور پھول بھجوا دئیے۔

کورونا وائرس سے متاثر بچوں کو میو ہسپتال میں ان کےوالد کےساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا. بچوں کی صحت کےحوالے سےوزیراعلیٰ کو مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پرسراہا جا رہا ہےصرف تحریک انصاف ہی نہیں ن لیگ کے کارکن بھی وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت کو شاباش دے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں