وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ،عالمی قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کوششیوں سے پاکستان کو عالمی قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف سے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

اس بارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سےترقی پذیرملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث فی الحال ایک سال کے لیے ریلیف دیا ہے۔

رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہو گا۔  آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے۔ قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عالمی مالیاتی اداروں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے اور انھیں قرضوں میں ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment