وزیر اعظم غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے وزراء سے ناراض ،بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کچھ وزرااورمشیروں کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم  نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کا فیصلہ کیا ہے اور وزرا کو وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ذرائع کے مطابق عمران خان نے سب وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی کہ کس وزیر کی کیا کارکردگی رہی؟ آگاہ کیا جائے جبکہ کس وزیر نے وزارت میں کتنا وقت گزارا؟کتنے اجلاس ہوئے؟ کیا فیصلے ہوئے؟ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا، وزرائےمملکت اورمشیروں سےکارکردگی رپورٹ مانگی گئی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراسےمستقبل میں منصوبہ بندی کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے اور کہا کئی وزارتوں اوران کے ماتحت محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اپنی وزارت کےمستقبل کی منصوبہ بندی پرمشتمل پلان وزیراعظم آفس بھجوائیں گے  جس کے بعد وزیراعظم کارکردگی رپورٹس کی بنیاد پر وزرا کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment