محکمہ موسمیات: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں اگلے چند دنوں تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی،اٹک ،چکوال، جہلم،سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سیالکوٹ، ناروال، منڈی بهاؤالدین، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹونہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ، میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کو ئٹہ ،ژوب، چاٖغی ، چمن  زیارت، مستونگ  نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ ، قلات اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment