کم عمر صارفین کے لیے ٹک ٹاک پر نئی تبدیلیاں

اسلام آباد: کم عمر صارفین کی سیفٹی  کے لیے ٹک ٹاک نے فیچرز میں تبدیلی کر ڈالی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے 16 سال اور اس سے کم عمر صارفین پر ایک دوسرے کو براہ راست پیغامات بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ویب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 30اپریل سےاس ایپ میں نئے حفاظفی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں بچے ایک دوسرے کو براہ راست پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔

ایپ کے سیفٹی ہیڈ کارمیک کینن نے بتایا ہے کہ پہلے تو اس ایپ میں صارفین ان افراد کے پیغامات موصول نہیں کرسکتے تھے جو ان کی فرینڈ لسٹ میں موجود نہ ہوں لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے صارفین پر یہ پابندی بھی لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ٹک ٹاک پر صارفین کی سیفٹی کو یقینی بنائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ یہ نئی پابندی متعارف کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment