ماہ رمضان: علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو رمضان میں حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں نورالحق قادری اور وزیراعظم کے درمیان علمائے کرام کی صدر مملکت سے ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اور سیاسی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ہدایات کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کیلئے علمائے کرام کی مشاورت سے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

وزیر اعظم  آئندہ ہفتے علماۓ کرام سے بذات خود بھی ملاقات کریں گے اور رمضان میں لائحہ عمل بارے بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں