سی اے اے: فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی اورغیر ملکی فلائیٹ آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ایئر کموڈورعرفان صابر کی جانب سے بندش سے متعلق با ضابطہ نوٹم جاری کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق توسیع 30 اپریل رات 11بج کر59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ جبکہ ریلیف پروازیں اور کارگو طیارے جنہیں خصوصی طور پر اجازت دی گئی ہے وہ شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی۔

سی اے اے  کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس  میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment