پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن محمد نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کے بانی رکن محمد نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

 ٹوئٹر پر اپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے’بوجھل دل کے ساتھ قومی اسمبلی سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا’۔

  انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ 20 ماہ کی مدت کے دوران اپنے حلقے یا شہر کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے اس لیے وہ اس پوزیشن کے حقدار نہیں۔

استعفے میں نجیب ہارون نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے 20 ماہ اور پاکستان تحریک انصاف جو ہم نے مل کر بنائی تھی اس کے 24 سال بعد مجھے احساس ہوا کہ میں آپ کا اعتماد/بھروسہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment