کورونا وائرس: ملک میں 143 افراد جاں بحق ،7481متاثر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ نئے اعداد و شمارکےمطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 143  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائر س کے 2217 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1077، بلوچستان 335 اورگلگت بلتستان میں 250 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد 163اورآزادکشمیرمیں48 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 50 اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ 47، پنجاب37، بلوچستان5 اورگلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1832 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک کے 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment