گوگل نے پاکستان میں مفت فنی تربیت کے لیے نئی سائٹ لانچ کر دی


اسلام آباد: گوگل نے پاکستان کے عوام کے لیے مفت آن لائن تربیت سے مہارت حاصل کرنے اور کاروبار میں بہتری لانے کیلئے ایک نئی سائٹ لانچ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تربیتی ویب سائٹ کے ساتھ ایک اور ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے جس سے ثقافتی مصنوعات کی تیاری اور جدید ٹیکنالوجی سے گھر بیٹھے تربیت کے حصول کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ گوگل نے حال ہی میں دنیا بھرمیں چھوٹے کاروبار کی مالیت تک رسائی کیلئے 800 ملین ڈالر کے فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کورونا وائرس کی وباء کے باعث متاثر ہونے والے کاروباروں کو قرضوں اور گرانٹس کے ذریعے محفوظ بنا سکیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں