سپریم کورٹ: حکومت پنجاب اور سندھ نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی رپورٹس جمع کرا لیں

اسلام آباد: کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں سندھ اور پنجاب حکومت نے اپنی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

حکومت پنجاب نے کورونا سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی دکانیں جزوی طور پر کھول دی گئی ہیں اور اسپتال، میڈیکل اسٹورز سمیت مختلف اداروں کو بھی جزوی کھولا گیا ہے۔پنجاب حکومت کورونا سے تحفظ کے لیے عوام میں سماجی فاصلے کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ ماسک، سینیٹائزرز سمیت دیگر حفاظتی طبی سامان ملک میں تیار کیا جا رہا ہے۔

 حکومت سندھ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پورے صوبے میں 383 ورکنگ وینٹی لیٹرزموجود ہیں جن میں سے 144 کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 21 ہے اور 16 ہزار 920 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں واضع کردہ طریقہ کار کے تحت 2 لاکھ  85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں 1056 آئسولیشن سنٹرز قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment