اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا


لاہور: ڈراموں، فلموں اور ماڈلنگ میں یکساں مقبول اوراپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو کسی سے پیار ہو گیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے جہاں اپنے فنی کیریر پر کھل کر تبصرہ کیا وہیں نجی زندگی کے چند پوشیدہ اوراق بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیئے۔

ثمینہ پیرزادہ نے شو کے دوران ان سے شرارتاً پوچھا لاکھوں کے دل کی دھڑکن ماہرہ کے دل کی دھڑکن کون ہے اور کیا ماہرہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟ اداکارہ نے شرماتے ہوئے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا۔ ماہرہ نے مسکراتے ہونٹوں سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے۔ میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید کریدنے کی کوشش کی تو ماہرہ خان نے ’’میں بہت شرمیلی ہوں‘‘ کہہ کر بڑی خوبصورتی سے بات کاٹ دی۔

ثمینہ پیرزادہ بھی کہاں آسانی سے ہار ماننے والی تھیں فوراً سوال ڈال دیا کہ کیا میں ’انہیں‘ جانتی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواب دیا ہوسکتا ہے آپ جانتی ہوں لیکن ’وہ‘ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے۔

میزبان ثمینہ پیرزادہ نے برف پگھلتے دیکھی تو ایک اور سوال سامنے رکھ دیا۔ کیا تم نام بتانا پسند کروگی؟ ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں۔ میں وہمی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اسے دنیا سے چھپاؤں۔

ماہرہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اذلان پہلی ترجیح ہے۔ میں کبھی اذلان کو منظرعام پر نہیں لائی۔ شاید ہی کسی نے اُسے دیکھا ہو۔ اگر دیکھا بھی ہوگا تو آدھا چہرہ یا پشت سے کھینچی گئی تصویرمیں۔ میں اپنے پیاروں سے متعلق توہم پرست ہوں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.