سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ


 شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر دورمغرب میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے چھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں مقابلہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.