عالمی وباء: بھارت میں بیوی نے شوہر کے گھر داخلے پر پابندی لگا دی

عالمی وباء کورونا  کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث  دنیا بھر کے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے  اور لوگ سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے ملنے جلنے میں بھی احتیاط برت رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اندھرا پردیش میں ایک شخص سونے کی دکان میں ملازمت کرتا تھا جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ پچھلے ایک مہینے سے پھنسا ہوا تھا۔

 وہ شخص کسی نہ کسی طرح اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوا تو اس کی بیوی نے اسے کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر گھر میں آنے سے منع کر دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگ اور بچوں کو کسی قسم کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی، یہی وجہ ہے کہ شوہر کو ٹیسٹ کے بغیر گھر نہیں آنے دیا۔

بعدازاں خاتون کے شوہر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا اور پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment