لاک ڈاؤن: امریکہ میں بے روزگاری بڑھنے پر عوام سڑکوں پر آ گئے


واشنگٹن: امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کے لیے سڑکوں پر آگئے ہیں۔

عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لاک ڈاون کے باعث بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے شہریوں کی بے چینی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست واشنگٹن، مونٹانا، ایریزونا اور کولاراڈو میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے کیےہیں۔

کورونا وائرس کی بڑھتی شرح سے لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر آنے والے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت گھر پر رہنے کی پالیسی اور لاک ڈاؤن ختم کرے۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعری بازی بھی کی گئی۔

عالمی نیوز رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک اسی لاکھ امریکی بے روزگار ہو چکے ہیں۔ شعبہ ہوا بازی کورونا وائرس کے سبب شدید متاثر ہوا ہے اور رواں ماہ کے آخر تک تین سو چودہ ارب ڈالر کانقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.