ماریہ بی کا بڑا اقدام: کورونا سے بچاو کے لیے 1000 ماسک بنانے کا اعلان


ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے لیےکئی نامور ڈیزائنرز حفاظتی لباس تیار کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی ہر روز ایک ہزار ماسک بنانے اور لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 اس حوالے سے پریس ریلیز میں ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ’ماریہ بی برانڈ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان اور اس میں رہنے والوں کی مدد کی ہے۔ ہم حکومت اور دیگر تنظیمات کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف بھی بہت کام کررہے ہیں پھر چاہے وہ ضرورت مندوں میں راشن بانٹنا ہو، یا پھر تعلیم پر کام ہو۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ماریہ بھی اور ان کے شوہر کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب ماریہ بی کے باورچی میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان دونوں نے اپنے باورچی کو ہسپتال لے جانے کے بجائے اسے گاؤں بھیج دیا۔ بعد ازاں باورچی کی کورونا رپورٹ منفی آ گئی اور دونوں میاں بیوی کورونا سے متاثرہ اپنے باورچی کوبھگانے کے الزام سے بری ہوگئے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.