وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے بڑی اپیل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے عوام سے ہر ممکن گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نےٹوئٹر پر ٹوئیٹ کیا کہ جتنا خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ اس عمل سے بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم اس سے قبل بھی کئی بارعوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 168 افراد جاں بحق اور 8348 متاثر ہوئے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.