پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 176افراد جاں بحق، 8418متاثر


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں۔ ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6272 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3721 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 2537 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1235 اور اسلام آباد میں  181 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں 432 اور گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 49 ہوگئی۔

ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں 56، پنجاب میں 42، کے پی کے میں  67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور  بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے ہیں جبکہ مُلک میں 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں 36% کیسز کا تعلق بیرون مُلک سے آئے افراد اور 64 فیصد لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔ مُلک بھر میں 590 ہسپتالوں میں 2216 مریض زیر علاج ہیں۔

مُلک بھر میں 104,302 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئےہیں۔ جبکہ مُلک بھر میں اب تک 1970 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.