کورونا وائرس کے شور میں خاموش حکومتی کاروائیاں

معاون خصوصی نے بھانجے کو ایم ڈی تعینات کروا دیا،تنخواہ 17لاکھ روپے۔


اسلام آباد: کورونا وائرس کے شور میں تبدیلی سرکار کی خاموش کارروائیاں اقرباءپروری کی نئی مثال قائم کر دی۔

حکومت نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بھانجے فرحان شفیع کو 17لاکھ روپے ماہوار تنخواہ پر پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایم ڈی سی)کا منیجنگ ڈائرئریکٹر تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان سے منظوری کے بعد پی ایم ڈی سی بورڈ نے 18مارچ کو ہونے والے 192ویں اجلاس میں فرحان شفیع کی بطور ایم ڈی پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کی منظوری دی۔ پی ایم ڈی سی نے فرحان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن یکم اپریل کو جاری کیا۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم ڈی کی ماہانہ کل تنخواہ 17لاکھ روپے ہے۔

جس میں 971,428روپے بنیادی تنخواہ، 631,429روپے گھر کا کرایہ اور 97,143روپے یوٹیلیٹی لاﺅنس شامل ہے۔ایم ڈی کوتنخواہ کے علاوہ 1800ڈرائیور، مفت پٹرول، علاج معالجے، گھریلو ملازم کی سہولت کے ساتھ دیگر کئی مراعات بھی دی گئی ہیں۔

ایسے حالات میں جب ہر جانب کورونا وائرس کا شور مچاہے اور ملکی معیشت کونا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے  حکومت اپنے وزراءاور مشیروں کو نوازنے میں مصروف ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.