نیب کا آٹا اور چینی سکینڈل پر کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے چینی اور آٹا سیکنڈل پر آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

اس بارےمیں نیب کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی کا سیکنڈل پرائم میگا سیکنڈل ہے۔ اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو قانونی پہلوں کا گہرائی سے جائزہ لینے جا رہا ہے۔ جس کے بعد بھر پور ،مفصل ،آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment