بوم بوم آفریدی کا جنوبی وزیرستان میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا فیصلہ

 ٹانک: جنوبی وزیرستان میں شاہد آفریدی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیرستان میں کرکٹ اکیڈمی کھولنا چاہتے ہیں۔ 

تفصیل کے مطابق کورونا سے متاثرہ جنوبی وزیرستان کے افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ دلی خواہش تھی کہ وزیرستان کے غیور عوام کے پاس جاوں۔ وزیرستان کے عوام کے بہت حقوق ہیں۔وزیرستان کے عوام نے ملک و قوم کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس مٹی کے ساتھ میرا گہرا تعلق ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس علاقے میں میرا آنا جانا جاری رہے۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک ہزار افراد میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا ۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک کی جانب سے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی وزیرستان نے شاہد آفریدی کو یقین دہانی کروائی کہ کرونا کی وبا ختم ہو تو آپ کو وزیرستان کا بھرپور دورہ کراتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment