کورونا معروف آسٹریلوی باکسر کے قبول اسلام کی وجہ بن گیا

برلن: مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے کورونا لک ڈاون کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نےاپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment