رمضان میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں، اہم فیصلہ ہو گیا

لاہور: صوبہ پنجاب میں رمضان میں مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں فیصلہ ہو گیا۔

اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عید کی تیاریوں کیلئےمرحلہ وار اجازت دی جاسکتی ہے۔ رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے گھریلو سطح پر عید کے سامان کی تیاری کی اجازت دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں چوڑیاں، مہندی، اور بچوں کے گارمنٹس بنانے والی گھریلو صنعتوں کو اجازت دی جاسکتی ہے اور جن اداروں کو اجازت دی جائے گی انہیں سینیٹائز اور ملازمین کی صحت کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس حوالے سے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رمضان کے بعد خریداری کے مراکز کو بھی اجازت دی جاسکتی ہے۔ بازاروں میں خریداروں کو مخصوص اوقات میں خریداری کی اجازت ہوگی تاجروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں اس حوالے سے غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز،چیئرمین نعیم میر گروپ وقار احمد میاں،چودھری خادم حسین، چودھری واجد حسین،رضوان اختر شمس نے شرکت کی۔ سینئر تاجر قائدین نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حفاظتی تدابیر کیساتھ مارکیٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment