عوام کو رمضان المبارک میں مساجد جانے سے نہیں روک سکتے،وزیراعظم

اسلام آباد: سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علماء کےساتھ صدرعارف علوی نےملاقات کی اور 20 نکات پراتفاق کیا گیا اگر یہ بیماری پھیلتی ہےتو ہو سکتا ہےکہ ہمیں اپنے ہی فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑے۔

انہوں نےکہا کہ  ٹائیگرفورس رضاکار فورس ہے بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ فورس بلا معاوضہ کام کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا کواس وقت کورونا چیلنج کا سامنا ہے۔ ایک طرف کورونا اور دوسری طرف اس کےاثرات پرہرجگہ بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 192 افراد کورونا وائرس سےجاں بحق ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزارسےتجاوزکر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاوَن نہیں چل سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یورپ میں بھی ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ کسی ملک کونہیں پتہ کہ کورونا پر کب تک قابو پایا جائےگا۔ تمام قومیں سوچ رہی ہیں کہ کیسے ہلاکتوں سے بچا جائے۔ فرانس نےلاک ڈاوَن میں نرمی کردی ہے۔امریکہ، اٹلی اوراسپین بھی اب لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہی سوچ رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment