وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترامیم کے فیصلے کی توثیق اورمسابقتی کمیشن کی تنظیم نو اور اصلاحات  کی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مسابقتی کمیشن کے حوالے سے سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ عوام کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔

ان کا کہنا تھا کابینہ نےسرکاری ملازمین کی سرکاری رہائشگاہوں سے متعلق یکساں پالیسی اور اقلیتوں کے بارے میں کمیشن کی تنظیم نو کی منظوری بھی دے دی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نیب میں جوابدہی کی بجائے حکومت کے خلاف ایکٹو ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کو 10 لاکھ اور ترکی، اٹلی، امریکا اور دوسرے ملکوں کو  کلوروکوئین گولیاں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment