ٹرمپ کا امریکا میں امیگریشن کا عمل معطل کرنے کا اعلان


نیویارک: کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر امریکا میں عارضی طور پر امیگریشن کو روکنے کا اعلان کیا کر دیا ہے۔

عالمی ویب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  لکھا ”غیر مرئی دشمن کے حملے کی روشنی میں اور ساتھ ہی عظیم امریکی شہریوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے میں عارضی طور پر امریکا میں امیگریشن روکنے کے مقصد سے ایک ایگزیکیٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا۔”  ‘غیر مرئی دشمن’ کی اصطلاح عام طور پر کورونا وائرس کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور امریکی صدر نے امیگریشن پر روک لگانے کے لیے نئی وبا کا سہارا لیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.