سماجی رہنماء فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 اسلام آباد: فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علامات ظاہر ہونے پر کل ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔فیصل ایدھی نے خود بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ اسلام آباد میں لیا گیا تھا۔فیصل ایدھی اسلام آباد میں آئسولیشن میں موجود ہیں۔ اس وقت ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کے لئے ملاقات کی تھی۔ فیصل ایدھی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 15 اپریل کو ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment