فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں 10 پاکستانیوں کے نام بھی شامل

فوربز نے رواں سال میں 30 انڈر 30 ایشیاء کی پانچویں فہرست شائع کی جس میں 10 پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

نیوز رپورٹ کے مطابق ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر 300 ایسے نوجوانوں کے نام شامل ہیں جن کی عمریں 30 سال تک ہیں اور اس بار فہرست میں 5 پاکستانی اداروں اور 10 نوجوانوں کے نام بھی شامل ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، ہندوستان، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور نیپال سمیت ایشیا کے 22 ممالک کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سب سے زیادہ یعنی 5 میں سے تین اداروں کے نام سوشل انٹرپرینر کے شعبے میں شامل کیے گئے ہیں اور ان تینوں اداروں کے 7 افراد کے نام مذکورہ فہرست میں شامل کیے گئے۔

مجموعی طور پر پاکستان کے 5 میں سے 2 ادارے ایسے ہیں جنہیں تنہا کسی نوجوان نے شروع کیا اور تنہا ہی اسے چلا رہے ہیں، باقی فوربز کی فہرست میں شامل دیگر تین اداروں کے 2 سے 3 شریک بانی ہیں۔

فوربز کی فہرست میں آرٹ کے شعبے میں نوجوان پاکستانی ڈیزائنر ناشرہ بلاگم والا بھی فوربز کی فہرست میں نام شامل کروانے میں کامیاب گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment