گندم اور چینی اسکینڈل: نیب نے تحقیقات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا چینی اور آٹا سکینڈل پر اربوں روپے کی ڈکیتی، مبینہ سمگلنگ  اور قیمتوں میں اضافے پر بھرپور تحقیقات  ہوں گی اور سبسڈی سمیت تمام پہلوں پر غور کیا جائےگا۔ 

اس کے علاوہ نیب نے سی ڈی اے افسران اور اہلکاران، اسلام آباد ریور گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کیخلاف  بھی نئی انکوائری کی منظوری دی۔
چیئرمین نیب نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پاکستان ہمارا ایمان ہے۔

نیب کی جانب سے اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment