الزبتھ الیگزینڈرا میری آج 94 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

جون2، 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری آج 94 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ملکہ الزبتھ اپریل21، 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے درمیان شاہی ذمہ داریاں اٹھانا شروع کیں اور کئی عہدے سنبھالے۔

والد کی وفات کے بعد ملکہِ برطانیہ بننے والی الزبتھ دوئم نہ صرف آئین کی رو سے 16 آزاد ممالک کی شاہی حکمراں اور سربراہِ مملکت ہیں بلکہ دولتِ مشترکہ میں شامل 54 ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو 68 سال میں پہلی بار کورونا وائرس کے باعث سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی گئی۔

توپوں کی سلامی شاہی خاندان کی جانب سے کسی خاص موقع یا سالگرہ پر پیش کی جاتی ہے۔

Leave a Comment