ذخیرہ اندوزی آرڈیننس: پنجاب حکومت نے اطلاق کی حامل 41اشیاء کی فہرست جاری کردی

لاہور: پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے۔

تفصیل کے مطابق مجموعی طورپر 41 اشیاء ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ خیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا  اطلاق چائے ،چینی ،پاوڈر ملک پر ہوگا۔ بچوں کا دودھ ،  ایڈیبل آئل  ،فروٹ اور جوسز  ذخیرہ کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ نمک ، آلو ، پیاز ،  دالیں ، مچھلی ، بڑا اور چھوٹا گوشت ،انڈے بھی ذخیرہ  کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں ،کیروسین آئل ، ماچس ، کوئلہ ، کیمیکل فرٹیلائزر  ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ پولٹری فوڈ،  سیمنٹ،  پھٹی،  ہر طرح کے کاٹن کے بیج ، کاسٹک سوڈا بھی  ذخیرہ کرنے پربھی کاروائی ہوگی۔  پیسٹیسائڈز،  گندم کا آٹا،  فیس ماسک،  این 95 ماسک ، سینٹی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ زمین صاف کرنےوالی آئٹمز ، الکوحل ،وول کا ذخیرہ کرنے پر بھی ذخیرہ اندوزی  کےخلاف جاری آرڈیننس کااجرا کیا جائے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدارکہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید ہوگی۔عثمان بزدارنے کہا کہ آرڈیننس کا فوری طورپر پرصوبہ بھر میں اطلاق ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment