شوگر انکوائری کمیٹی: کمیشن افسر پر شوگر مل مالکان کو انفارمیشن دینے کاالزام

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کا افسر شوگر ملز کے حوالے سے غلط معلومات دے کرانکوائری کمیشن کو گمراہ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن کے افسر پر شوگر مل مالکان کو انفارمیشن  دینے کاالزام ثابت ہو گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن میں دیگر افسران اور متعلقہ آفیسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔ قصور وار قرار پائے جانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کردیا گیا۔

حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانٹرنگ مزید سخت کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment