فیس بک کا بھارتی کمپنی ‘جیو’ میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان


لندن: بھارت کی مشہور کمپنی ریلائنس انڈسٹریز جیو کے دس فیصد شیئر فیس بک نےخریدنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی پاکستانی مالیت تقریبا 10 کھرب روپے بنتی ہے۔

اس بارے میں فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس کے لیے بھارت میں پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی مواصلاتی کمپنی ‘جیو’ کی مجموعی مالیت تقریبا 66 ارب  ڈالر ہے۔ اس بارے میں بھارتی کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کی جانب سے جیو میں اب تک کی یہ سب سے بڑی انفرادی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ اور چیٹنگ کے لیے اپنی معروف ایپ ‘واٹس ایپ’ کا استعمال کر کے فیس بک ‘ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز’ کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔  حالانکہ بھارت میں اس کے لیے ‘گوکل پے’ اور پے ٹی ایم جیسے کئی ایپ پہلے ہی سے کافی مقبول ہیں۔ اس سیکٹر میں زبردست مسابقت ہے تاہم فیس بک اس بازار میں مقابلہ آرائی کے لیے تیار ہے اور وہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز شروع کرنا چاہتی ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ”دنیا میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن بھارت میں اپنے کام سے متعلق ہونے والی کچھ اپڈیٹ آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ فیس بک جیو کے ساتھ ٹیم  بنا رہی ہے۔ ہم مالی سرمایہ کاری کر رہے ہیں لیکن اس سے بھی بڑی بات کئی بڑے پروجیکٹ پرایک ساتھ کام کرنے کا عزم ہے جس سے بھارتی لوگوں کو بھی تجارت کے مواقع فراہم ہوں گے۔ مارک زرگر برگ نے کہا فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرنے والے سب سے زیادہ لوگ بھارت میں ہی ہیں”۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.