لاک ڈاؤن: چھوٹے دوکاندار پریشان ،مارکیٹیں کھلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی


کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاون کے دوران چھوٹے دوکان داروں کو کاروبار کی اجازات سے متعلق درخواست  کی سماعت ہوئی ہے۔

تفصیل کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت ،محکمہ داخلہ کو 29 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں درخواست گزار احسان علی بھٹو نے موقف اختیار کیا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹے دوکان دار شدید پریشان ہیں۔ چھوٹے کاروبار کرنے والے نائی،موچی،موبائل شاپس،الیکٹرک شاپس،سینٹری اور اسٹیشنری کی دوکانیں کھولنے کی اجازات دی جائے۔چھوٹے دوکان دار فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے چھوٹے کاروبار کو بند رکھنے کے حوالے سے جاری نوٹفیکشن معطل کیا جائے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.