کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17اموات ،533 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک چلی گئی ہے۔سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں  194 کیسز ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 اور گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلےہیں۔ مُلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس  سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں  80 مریض کو اموات ہو چکی ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 اور  بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض  جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک 118020 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ ہو چکے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2521 مریض زیر علاج ہیں۔ مُلک میں کورونا وائرس کے 58 مریض  تشویشناک حالت میں ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.