کورونا ٹیسٹ: وزیراعظم عمران خان کی رپورٹ منفی آ گئی

اسلام آباد: وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی جانب سے سیمپل لیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے فیصل ایدھی کے مثبت ٹیسٹ آنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

اہم ذرائع کے مطابق عمران خان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وزیراعظم کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آج نئی ایس او پی بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment