نیب کا شہباز شریف کے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہار، دوبارہ طلب کر لیا

لاہور: قائد حسب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے نامکمل جواب پر نیب ٹیم نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نے باہمی مشاورت کے بعد 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کردیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے لہذا ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہوا جائے اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں گے۔

نیب کی جانب سے دوبارہ شہباز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment