آٹا، چینی پرائم سیکنڈل: ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بن گئے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کا تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نیب راولپنڈی موجودہ حکومت کے آٹا چینی پرائم سیکنڈل کی تحقیقات کرے گا۔اہم ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

اہم ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ کرداروں کو طلب بھی کر سکتی ہے جبکہ ایف آئی رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ کرداروں سے ریکارڈ بھی مانگا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment