لاک ڈاؤن میں بھوک سے حاملہ خاتون جاں بحق،چندہ اکٹھا کر کے تدفین کی گئی

جھڈو: ضلع میرپور خاص کے شہر جھڈو میں غربت وبھوک کے باعث نبی سرروڈ کے علاقے میں 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔

خاتون کے شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی۔

شویر اللہ بخش کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا۔بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment