واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف: ویڈیو کالنگ پر اب 8 لوگ بات کر سکیں گے

اسلام آباد: واٹس ایپ  نے ایک نیاء فیچرمتعارف کرا دیا اب ویڈیو کالز پر چار کے بجائے ایک ساتھ آٹھ افراد بات کرسکیں گے۔

 نیوز رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتضامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر تقریباً دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بندش کی زد میں ہیں۔ لوگ آن لائن کلاسز اور گھروں میں رہ کر ہی دفاتر کا زیادہ کام نمٹا رہے ہیں۔

دفاتر کے ملازمین اور کولیگس کا ایک دوسرے سے رابطہ بھی بے حد ضروری ہے جس کے باعث ویڈیو کالنگ کی ایپس اسکائپ اور زوم کے استعمال میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ان ایپ کو استعمال کرکے متعدد صارفین ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ہی واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی گنجائش بڑھائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویڈیو کالنگ کے دوران اب 8 لوگ ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کا نیا ویڈیو کال فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے جب کہ تمام تر صارفین تک اس فیچر کی رسائی میں کچھ وقت مزید بھی لگ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment